۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آمین پٹیل

حوزہ/ ممبادیوی حلقے سے کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ یہ انسانوں کا سیلاب بہہ رہا ہے یہ عشق کا جنون یے اسکی دنیا میں کوئی اور نظیر و مثال نہیں مل سکتی ہے میں نے کبھی اس طرح کا منظر کبھی دیکھا ہی نہیں تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے اربعین جانے اور نجف سے کربلا پیادہ روی کرنے کی خواہش اور روحانی لذّت کا مقایسہ دُنیا کی کسی بھی مادّی لذّت اور چیز سے نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ہاں! یہ عشق وہی عشق ہے جو انسان کو بے قرار کردیتا ہے، ایک ایسی بے قراری کہ جس میں ہی درحقیقت قرار و سکون پایا جاتا ہے۔

عصر حاضر میں ہر عاشقانِ حسینی کی یہی دِلی حسرت ہے کہ خدا اُسے اربعین کے دِن کربلا جانے کی توفیق عنایت کرے تاکہ وہ روحانی سرور جو دُنیا کی کسی بھی چیز میں اور کسی بھی جگہ میسر نہیں اُسے حاصل ہو جائے۔

اسی جذبات کو محسوس کرتے ہوئے ممبئی سے ممبادیوی حلقے سے کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی جناب امین پٹیل صاحب بھی خوجہ شیعہ اشناء عشری ممبئی کے امام جماعت مولانا روح ظفر صاحب کے ہمرا نجف سے کربلا (مشی) پیدل شفر کر رہے ہیں۔اور جب آپ پیدل چلتے ہوئے کاروان ہند کے موکب پول نمر ۳۲۷ تک پہنچیں تو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانوں کا سیلاب بہہ رہا ہے یہ عشق کا جنون یے اسکی دنیا میں کوئی اور نظیر و مثال نہیں مل سکتی ہے میں نے اس طرح کا منظر کبھی دیکھا ہی نہیں تھا۔انشاء اللہ میری یہ آرزو ہے کہ میں نجف سے کربلا کا یہ سفر مکمل پیدل چلتے ہوئے روضہ نواسہ رسول کی زیارت کروں۔

اربعین مارچ یہ عشق کا جنون یے اسکی دنیا میں کوئی نظیر نہیں مل سکتی، ایم ایل اے امین پٹیل

تبصرہ ارسال

You are replying to: .